۔،۔ جیش محمد کے جنگجو وُں کو سمندر کی تہہ میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔انڈین سیکورٹی فورسز۔،۔

شان پاکستان بھارت نئی دہلی۔ بھارتی فوج کے جنوبی کمانڈ کے GOCلیفٹننٹ جنرل ایس کے سینی SK Seniکا کہنا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصّہ پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیکورٹی کو الرٹ رہنے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع کے مطابق پڑوسی ملک جیش محمد کے جنگجو وُں کو سمندر کی تہہ میں ٹریننگ دے رہا ہے۔بھارتی فوج کی لیفٹیننٹ جنرل کے انکشاف کے بعد کیرالہ پولیس نے بھی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع کے چیفس کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ساحلی علاقوں پر پولیس کی پٹرولنگ اور پُرہجوم مقامات پر تعینات نفری میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔قبل ازیں بھارتی بحریہ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے نے پونا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے بھارت پر بحری حملے کا بے سروپا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی بحریہ نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کئی بار دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت اپنے غیر آئینی اقدام اور کشمیریوں پر مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ حملے جیسا کوئی ڈرامہ رچا سکتا ہے اور ذمہ دار پاکستان کو قرار دے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے