۔،۔ امریکی کانگریس کی رکن جوڈی چُو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں کرفیو بند کرے۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ امریکی کانگریس کی رکن جوڈی چُوJudy Chuنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس میں بھارتی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کو فوراََ ختم کرے،ذرائع مواصلاتس پر پابندیوں اور نظر بند رہنماوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔اسی تسلسل میں ان کی دوسری ٹویٹ کچھ اس طرح تھی: ’’ میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اپنی (اسی) لیڈرشپ کا مظاہرہ کرے اور مواصلات پر پابندیاں ختم کرے اور جموں و کشمیر میں رہنے والوں کو ہندوستان کے دیگر شہریوں کے مساوی حقوق دے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے