۔،۔ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمہ کا فیصلہ دو سال کے اندر ہو گا۔عاشق فردوس۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے مشن کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ فوری انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ سمن کے اجراء،وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتوں کے ریکارڈ کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے گا، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ایک نسل مقدمہ درج کرتی تھی اور تیسری نسل تک پہنچ کر مقدمہ کا فیصلہ سنایا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال کے اندر کرنے کی قانونی شرط لاگو کی جا رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کودستیاب وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوں کی نذر ہو چکا تھاریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کے لیے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کو یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے جو کئی دہائیوں سے جیلوں میں قید تھے۔ خصوصی طور پر وہ خواتین، بچے اور دیگر مستحق و نادار قیدی جو قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کی منظوری سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے