۔،۔سعودی عرب میں آئل ریفائنریز پر ڈرون حملہ٭ الزام ایران پر۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔گذشتہ روز سعودی عرب میں 2 آئل ریفانریز Oil refineryپر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے سبب احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آئل پروڈکشن کو بند کر دیا گیا، دوسری جانب فوراََ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مدد کی پیشکش کر دی جس پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب میں کہا کہ مملکت سعودیہ اس طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے ڈرون حملوں کا الزام ایران پر لگا دیا جبکہ یمن حوثی باغیوں کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی جا چکی تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے