۔،۔ محمد خان بھٹی اور نصراللہ وڑیچ نے کاسل میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی۔،۔

شان پاکستان جرمنی کاسل۔ شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر نصراللہ وڑیچ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، پنجاب پارلیمنٹ کے سیکٹری محمد خان بھٹی جو پاکستان سے خصوصی طور پر سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین سے جرمنی کے شہر کاسل Kasselمیں عیادت کے لئے آئے ہیں نے گذشتہ روز ملاقات کی، کئی افراد نے غیر ضروری افواہیں پھیلا رکھی تھیں،یاد رہے چوہدری شجاعت حسین گذشتہ ایک مہینہ سے اوپر جرمنی میں زیر علاج تھے۔ نصراللہ وڑیچ اور محمد خان بھٹی کے مطابق اب وہ رو بصحت ہیں اور عنقریب پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گیں۔پچھلے چند دنوں سے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لئے سیاسی شخصیات جرمنی کا سفر کر رہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے