۔،۔ آگرہ کے گاوُں سیمرہ میں مسلم کش فسادات۔،۔
۔،۔ مشتعل ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا۔،۔
شان پاکستان انڈیا آگرہ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ Agraکے گاوُں سیمرہ میں مسلم کش فسادات کے باعث مشتعل اور جنونی ہندوُں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گھر کو نذر آتش کر دیا رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف نہ ہی ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کی وجہ سے گاوُں کے لوگوں میں شدید تناوُ اور کشیدگی بڑھ چکی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فسادات کا آغاز دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نو عمر لڑکے اور لڑکی کے گھر سے فرار ہونے کے بعد ہوا، پولیس نے پسند کی شادی کے خواہاں جوڑے کو دہلی سے برآمد کر کے لڑکے کو لڑکی کے اغوا اور اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح نو عمر لڑکے کو عدالت میں پیش کرنا ہے جس کے بعد اگر کسی شہری نے درخواست دی تو ایف آئی آر درج کرلی جائے گی تاہم علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ 25 افراد ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس اسٹیشن گئے تھے لیکن پولیس نے ٹال دیا تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے