۔،۔ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ بھارتی وزیر اعظم نریندا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کر کے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اسی سلسلہ میں بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ نریندا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان حکومت نے صاف انکار کر دیا۔اس واقعہ سے قبل بھارتی صدر کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے