۔،۔کشمیر میں ظلم کے خلاف جینوا میں مظاہرہ۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ علی جیلانی۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اور کشمیریوں پرہونے والے مظالم کے خلاف سوئیٹزرلینڈSwitzerland کے شہر جنیوا Genevaمیں۔یو این او ۔ United Nations Organization
UNO۔ , دفتر کے سامنے ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں،پاکستانی اور غیر ملکی فیملیز نے شرکت کی اس موقع پر مودی حکومت اور خصوصاََ نریندرا مودی کے خلاف نعروں سے یو این او کی دیواریں گونج اُٹھیں۔ مقررین نے اپنی تقاریر اور پیغام میں کہا کہ آج کشمیری بہن بھائیوں کو 48روز گزر گئے ہیں لیکن امت مسلمہ اور بڑی بڑی طاقتوں کے کان پر جُوں تک نہیں رینگھی۔اگر آج کسی ملک میں کوئی ہندو یا کرسچین پر ظلم ہو رہا ہوتا اور ان کو محصور کر دیا جاتا تو دنیا کے تمام ملک پاکستان اور ہندوستان سمیت سراپا احتجاج ہوتے لیکن افسوس صد افسوس 58اسلامی ممالکUnited Nations Organization اور بڑی طاقتوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا مقررین اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو بند کیا جائے،انڈین افواج کو کشمیر سے نکالا جائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ادرادیت کا حق دیا جائے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے