۔،۔فرانس پیرس میں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے پولیس سمیت 4افراد کو ہلاک کر دیا۔،۔

شان پاکستان فرانس پیرس۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پریس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے وہاں موجود افراد کو نشانہ بنایا، حملہ آور کا نشانہ بننے والوں میں پولیس افسر سمیت عام شہری بھی تھے۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق حملہ کے نتیجہ میں پولیس افسر سمیت 4افراد ہلاک جبکہ جوابی کاروائی میں حملہ آور موقعہ پر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور پچھلے بیس 20 سال سے پوایس کے لئے کام کر رہا تھا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے جب کہ قریبی میٹرو اسٹیشن کو بند کرکے سروس معطل کردی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے