۔،۔ کانگو میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 22 افراد ہلاک۔،۔

شان پاکستان کانگو۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمہوریہ کانگو Cango Cavesکے مشرقی علاقہ میں اچانک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 22 افراد لقمہ اجل بن گئے رپورٹ کے مطابق کان میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جو حادثہ کا شکار ہوئے، حادثہ کنڈو شہر سے دور 180کلو میٹر پر واقع کمپین Compan کے مقام پر پیش آیا۔کانگو کے سماجی امور کے وزیر اسٹیو کے مطابق حادثے میں فوری طور پر 14 افراد کی ہلاکت کی تفصیلات سامنے آئی تھیں تاہم اب ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملبے سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ 3 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔وزیر نے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے