۔،۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتا۔نیو یارک ٹائمز۔،۔

شان پاکستان امریکا نیویارک۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دی نیو یارک ٹائمز The New York Timesکے اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتا، نریندرا مودی کے اقدامات نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے،کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ نیویارک ٹائمز The New York Times نے پاکستان کی امن پسند کوششوں کو بھی سراہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا واضح موقف، اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتا۔اخبار نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہ دے کر امن کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ مودی کا کشمیریوں کو یکساں حقوق دینے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کشمیریوں کی زندگی مزید تباہ کر دی۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا ثالثی کا بیان قابل اعتبار نہیں، ایڈیٹوریل بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل واضح کرے کہ وہ کشمیر میں مودی کے ظالمانہ کرفیو کےخلاف ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مودی کا یہ خیال غلط ہے کہ وہ وادی کے حالات کو تشدد سے کنٹرول کر سکیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے