۔،۔بھارتی ایئر مارشل راکیش کمر سنگھ کا اعتراف اپنے ہیلی کاپٹر کو غلطی سے مار گرایا۔،۔

شان پاکستان بھارت نئی دلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے کے سربراہ راکیش کمر سنگھ نے انٹرنیشل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنی فوج کی نا اہلی اور غفلتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری 2019کو سری نگر میں کریش ہونے والا بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر در اصل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائیل سے تباہ ہوا تھا اور یہ میزائیل خود بھارتی فضائیہ نے پاکستانی ہیلی کاپٹر سمجھ کر چلائے تھے جسکے نتیجہ میں ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔بھارتی ایئر چیف نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں غلطی سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے میں ہمارے دو افسران ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، ہم اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور دوبارہ ایسے حادثات نہ ہونے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں، اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے