۔،۔بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں کاقتل عام کیاجارہا ہے:اقبال سندھو۔،۔
کشمیر ی بچے بھی دوماہ سے ناحق قیدکاٹ رہے ہیں:ناصر ملک،نویداکبر،سیّدجرار

لندن ( ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو،سینئر نائب صدر ناصر ملک، جنرل سیکرٹری چوہدری نویداکبر اورسیّدجرارنے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی سطح پرمسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے دلخراش واقعات پردنیا کیوں خاموش ہے۔نریندرمودی نے آرایس ایس کے انتہاپسندوں کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ بھارتی بربریت کے نتیجہ میں کشمیری جام شہادت نوش کررہے ہیں مگروادی سے ہرروزکئی کئی بار عالمی ضمیر کا جنازہ اٹھتا ہے۔اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے جراتمندانہ خطاب سمیت رجب طیب اردوان اورمہاتیر محمدکی درددل کے ساتھ کی گئی تقریروں کے باوجود کشمیرکی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی لہٰذاء حالیہ اجلاس محض وقت کا ضیاع تھا۔کشمیریوں سمیت ان کے معصوم بچے بھی دوماہ سے ناحق قیدکاٹ رہے ہیں،انہیں مادرعلمی جانے کی اجازت ہے اورنہ وہ کسی میدان میں کھیلنے جاسکتے ہیں۔کشمیریوں کیلئے وادی کشمیر کوقیدخانہ اورمذبح خانہ بنادیا گیا ہے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو نے مزید کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بدترسلوک ایک بڑاسوالیہ نشان ہے،مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی اورچشم پوشی نے انسانیت اورعالمی ضمیر کامفہوم تبدیل کردیا۔جموں وکشمیر کاہرایک فرد پچھلے دوماہ سے قید میں ہے مگرانہیں قیدیوں والے حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دختران کشمیر کی عزت تارتارکرنیوالے درندوں کوبھارتی سکیورٹی فورسز کاآشیربادحاصل ہے۔انسانی اورخواتین سمیت بچوں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے