۔،۔ اللہ تعالی توبہ کو پسند کرتا ہے۔سید علی جیلانی-,-

خاندان غوثیہ اشریفہ کے چشم و چراغ اور ممتاز مذہبی اسکالر صاجزادہ سید علی جیلانی نے فرانس کے شہر پیرس میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو کثرت سے معاف کرتا ہے جو بھی بندہ،جس سے گناہ سرزد ہو جائے اور وہ اپنے گناہوں پر نادم ہو تو اللہ تعالی سے صدقِ دل سے معافی مانگے تو اللہ تعالی اسکے تمام گناہوں کو معاف کر دیتا ہے کیونکہ اللہ تعالی توبہ کو پسند کرتا ہے اور جس وقت آپ کو وقت ملے تو حضرت مصطفی ﷺ پر درورد کا نذرانہ پیش کیا کریں کیونکہ درود پڑھنے سے آخرت و دنیا سنور جاتی ہے پُل صراط کی منزل آسان ہو جاتی ہے اور کثرت سے درود پڑھنے والا آقا ﷺ کے قریب ہو جاتا ہے، اس سے پہلے جب سید علی جیلانی مسجد پہنچے تو مسجد کے مام حافظ محمد صدیق اور ممتاز نعت خواں حافظ معظم نے آپ کا استقبال کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے