۔،۔ کینساس سٹی بار میں فائرنگ 4افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔،۔

شان پاکستان امریکا کینساس۔ امریکا کینساس سٹی کی ٹیکیلا بارTequila KC Bar میں اتوار کو رات 1:30 a.mکو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 4افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے پولیس مجرم فرار پولیس فائرنگ کرنے والے دو افراد کو تلاش میں مصروف، پولیس ترجمان تھامس ٹوماسک Thomas Tomasic نے بتایا ہے کہ Tequila KC Bar میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں افراد وہاں سے چلے گئے کچھ ہی دیر بعد دونوں افراد اسلحہ لے کر دوبارہ نمودار ہوئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 4افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے، مجرم فرار ہونے میں کامیاب تلاش جاری۔مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق ہسپین سے تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے