۔،۔باشعور پاکستانیوں نے” بربادی مارچ” کومستردکردیا:سرفرازنیازی۔،۔
اسلام کے حامی اسلام آباد میں کسی قسم کی گڑبڑ برداشت نہیں کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ باشعورعوام نے” بربادی مارچ” کومستردکردیا۔اسلام کے حامی اسلام آباد میں کسی قسم کی گڑبڑ برداشت نہیں کریں گے۔مولاناکے سیاسی فلسفہ اورمودی مائنڈسیٹ میں کوئی فرق نہیں۔اس وقت پاکستان کے اندر سیاسی عدم استحکام سے جموں وکشمیر میں بھارت کا غاصبانہ قبضہ مضبوط ہوگا۔ مولاناکیلئے اسلام نہیں اسلام آباد سے دوری ناقابل برداشت ہے۔اسلام کی آڑ میں ا سلام آباد پریلغار کرنیوالے پاکستان کے وفادار نہیں بلکہ غدار ہیں۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ دنیا بھر مقیم پاکستانیوں سے درخواست ہے وہ پانچوں نمازوں کے بعد اہل کشمیر اوراہل فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی طورپر دعاؤں کااہتمام کیاکریں۔جمعہ کے روز خلیجی ملکوں میں یوم دعااور یوم یکجہتی کشمیر کے طورپربھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے عہد حاضر کے انسانوں کو انتہائی حساس بنادیا ہے،آج دنیا میں پیش آنیوالے واقعات کسی سے چھپ نہیں سکتے۔ بھارت میں کشمیریوں اوربالخصوص کشمیری بچوں کو جوبدترین ظلم وزیادتی کاسامنا ہے ان کی حالت زاربارے سن کر ہرباضمیرانسان سہم جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بچوں کو مسلسل دو ماہ سے ان کے مادرعلمی نہیں جانے دیا جارہا،بچوں کوتعلیمی اورتفریحی سرگرمیوں سے محروم کرناانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔بھارت بندوق اوربارود کے زورپرجموں وکشمیر میں اسلام پرکاربند ا نسانوں اورانسانیت کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کے سبب کشمیری بچوں کو گلی محلے میں کھیلنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔کشمیر میں بھارتی درندوں کے ہاتھوں میں بندوقوں کے سبب معصوم بچو ں کے چہروں سے خوشی روٹھ گئی ہے،وہ نفسیاتی مسائل سے دوچارہورہے ہیں شایدان کی بحالی کبھی نہ ہوسکے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے