۔،۔ وقاراحمدباجوہ ا نٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدرنامزد۔،۔
باشعوراورباضمیرانسان بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں:وقاراحمدباجوہ

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اورمرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ نے فرانس میں مقیم وقاراحمدباجوہ کوان کے انسانیت کی خدمت اورانسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آوازاٹھانے کے سلسلہ میں صادق جذبوں کودیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کاصدرنامزداوران کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے یورپ میں منافرت اورتعصبات کیخلاف مزاحمت کاعلم بلنداور شعوربیدار کرنے، مختلف مذاہب کے درمیان تلخیاں اوردوریاں مٹانے اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پروقاراحمدباجوہ کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مدینہ منورہ کے صدرسرفرازخان نیازی دونوں نے اس منصب کیلئے وقاراحمدباجوہ کوموزوں شخصیت قراردیتے ہوئے ان کے نام کی بھرپور تائید کی اوران کی تقرری کوسراہا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے وقاراحمدباجوہ کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے نامزد صدر وقاراحمدباجوہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہ ماہ سے جاری بدترین لاک ڈاؤن اورکریک ڈاؤن کی آڑ میں مودی سرکار کشمیریوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے۔آزادملکوں کے لوگ یرغمال کشمیریوں کی دوران قید کسی ایک دشواری کاتصور بھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آزادی اظہار پرسخت پابندیاں ہیں،کسی باضمیربھارتی کومحصور کشمیریوں کے حق میں آوازاٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔بھارت میں انسانیت اورجمہوریت کاوجودقصہ پارینہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کاکوئی شہراورگاؤں مسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے محفوظ نہیں رہا۔مسلمانوں کوڈھونڈڈھونڈ کرموت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔فرانس سمیت یورپی ملکوں کے مہذب،باشعوراورباضمیرانسان بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے