۔،۔کشمیریوں کی نسل کشی مودی کی سرکشی کا نتیجہ ہے:محمدناصراقبال خان۔،۔
مقتدرقوتوں کی منافقت انسانیت کونابودکردے گی:رضاایڈووکیٹ،تنویرخان،نوشاد حمید،فیصل پاشا
کیا بھارت پرکسی ضابطہ اخلا ق کا اطلاق نہیں ہوتا:اشفاق کھرل،سلمان پرویز،ناصرچوہان،اشرف عاصمی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،مرکزی آرگنائزرمحمد فیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،ناصرقریشی،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتازاعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدر پنجاب جان محمدرمضان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل اورصدرشیخوپورہ عمران حیدرنے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی مودی کی سرکشی اور عالمی ضمیرکی خاموشی کاشاخسانہ ہے۔اقوام متحدہ آٹھ ملین کشمیریوں سمیت کروڑوں بھارتی مسلمانوں کوایک جنونی مودی کے رحم وکرم پرکس طرح چھوڑسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلا ق کابھارت پراطلاق کیوں نہ ہوتا،مودی نے انسانی اقدار کی دھجیاں بکھیردیں۔روہنگیا اورفلسطینیوں سمیت دنیا بھرمیں مسلما ن دہشت گردی کانشانہ بن ر ہے ہیں۔بھارت سمیت مغربی ملکوں میں مسلمانوں کونفرت،تعصب اورتشددکاسامنا ہے۔ مقتدرقوتوں کی منافقت انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے۔دنیاکاکوئی منصف بتائے کشمیریوں کوکس گناہ کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے،انہیں سات دہائیوں سے جاری ناحق قیدسے رہائی اورآزادی کس طرح ملے گی۔کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی کوکیانام دیاجائے۔مقتدرقوتوں کودوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم سے ہونیوالی بربادی کاادراک اوراحساس کیوں نہیں ہے۔امریکا،برطانیہ اورفرانس سمیت مقتدرقوتیں کیوں دوایٹمی ملکوں کے درمیان ہولناک جنگ کی منتظر ہیں۔تنازعہ کشمیر کے پائیدارحل کیلئے کوئی خلائی مخلوق تو نہیں آئے گی۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبا ل خان،محمدرضاایڈووکیٹ،تنویرخان،،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ اورناصرقریشی نے مزید کہا کہ بھارتی درندوں کی طرف سے بندو ق کی نوک پرکشمیری بیٹیوں کی آبروریزی کے دلخراش واقعات عالمی ضمیر کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کامقام ہیں۔ بھارت عالمی ضمیر کی ملی بھگت سے کشمیریوں کاقتل عام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے شہیدوں اورپیاروں کی تجہیزوتدفین کیلئے بھی سخت دشواری سے گزرناپڑتا ہے۔ اگرآج مغربی قوموں نے انصاف نہ کیااورمعتوب کشمیریوں کیلئے آواز نہ اٹھائی تودنیا دودھڑوں میں تقسیم اورمذاہب کے درمیان نفرت شدید ہوجائے گی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے