۔،۔امن کے دشمن اقران اور عراق کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خطے میں امن کے دشمن اقران اور عراق کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای Khamenei نے عراق میڈ جاری پر تشدد مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے دشمن ایران اور عراق کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ دشمن اپنی سازشوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ایران ذمہ دار ملک ہے جو عراق سمیت کسی بھی ملک میں دراندازی پر یقین نہیں رکھتا، عراق میں جاری کشیدگی اندورنی خلفشار کا نتیجہ ہے، ایران عراق میں عوام کی رائے کا احترام کرے گا۔ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تعداد مظاہرین کی ہے تاہم عراقی حکومے نے ہلاکتوں کا ذمہ دار مسلح تخریب کاروں کو قرار دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی حکومت نے عراق میں پُرتشدد واقعات کے پیش نظر اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کربلا میں اسی ہفتے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلاؓ کی رسم چہلم میں شرکت کا ارادہ موخر کر دیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے