۔،۔ 11 طالبان کے بدلے 3 بھارتی انجینئر رہا۔کابل۔،۔

شان پاکستان افغانستان کابل۔ بین الاقوامی خبر رسااں ادارے کے مطابق جنگجو طالبان نے 7 انجینیئر میں سے 3 کو رہا کر کے اپنے گیارہ طالبان جنگجو رہا کروا لیئے جن میں مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔قیدیوں کا تبادلہ امریکا کی مداخلت اور مذاکرات کے بعد بغلان صوبے میں امریکی فوجی اڈے سے ہوا لیکن طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، کابل حکومت اور بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم طالبان کی مقامی قیادت کی جانب سے جاری کی گئیں کچھ تصاویر زیر گردش ہیں جن میں دونوں گورنرز اور دیگر قیدیوں کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں 2018 کو بجلی کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینیئرز کو طالبان جنگجوؤں نے اغوا کرلیا تھا جن میں سے ایک کسی نہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور بھارت پہنچ گیا تھا تاہم باقیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی تھیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے