۔،۔ سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ غلام قمر اور محمد اکبر پر ہیروئین اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر دونوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں پاکستانیوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019تک 134 افراد کے سر قلم کئے جا چکے ہیں جن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔سزائے موت پانے والوں میں21پاکستانی، 15یمنی، 5شامی، چار مصر ی، دو اردن، دو نائیجیریا، ایک صومالیہ کا شہری شامل ہے جب کہ دو کی شناخت نہیں بتائی گئی۔اس سال پھانسی پانے والوں میں تین خواتین اور 51 وہ ہیں جن پر منشیات کے الزامات تھے۔ڈیتھ پنلٹی پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مزید 24افراد کو پھانسی کا خطرہ ہے جن میں سیاسی مخالفین، علما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔گزشتہ برس2018 میں سعودی عرب نے 149 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے