۔،۔ مسجد قبا پیرس میں تقریب حسن قرات۔،۔

شان پاکستان فرانس۔ فرانس کے شہر پیرس مسجد قبا میں ایک روحانی تقریب حسن قرات منعقد ہوئی جس میں خدا کی کلام الہی کو سننے کے لئے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس محفل میں پاکستان کے ممتاز قاری صداقت علی نے شرکت کی، مہمانوں میں خصوصی طور پر سوئیٹزرلینڈ سے ممتاز مذہبی اسکالر صاجزادہ سید علی جیلانی، پاکستان سے آئے ہوئے حضرت مولانا سردار محمد لغاری اور پیرس سے حافظ محمد صدیق نے شرکت کی۔ممتاز قاری صداقت علی نے اپنی خوبصورت آواز میں کلام الہی کی تلاوت کر کے حاضرین کے دلوں کو ایمان کی قوت اور گرماہٹ پیدا کی اور اس موقعہ پر حاضرین کی آنکھیں اشکبار تھیں اور لوگوں نے قرآن شریف بڑی توجہ سے سنا آخر میں دعائے خیر کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے