۔،۔ بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی مشروط ضمانت منظور کر لی گئی۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ برطانوی اخبار اور میڈیا کے مطابق بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)الطاف حسین آج لندن کے سدک پولیس سٹیشن پیش ہوئے London’s Sidak police stationمیں پیش ہوئے رپورٹ کے مطابق انہوں نے تیسری بار پیشی پر لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے جس پر انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)الطاف حسینپر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔ الطاف حسین کو حراست میں لینے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ Westminster Magistrates’ Courtمیں پیش کیا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت تو منظور کر لی تاہم ان پر سوشل میڈیا سمیت کسی بھی میڈیا فورم کے استعمال کرنے کی سختی سے پابندی عائد کر دی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے