۔،۔ محصور کشمیری نجات دہندہ کے منتظر ہیں:اقبال سندھو،وقارباجوہ۔،۔
بھارتی فسطائیت اورڈھٹائی میں کوئی فرق نہیں آیا:ناصر ملک،سرفرازنیازی،محمدجمیل گوندل

لندن ( ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو،صدر فرانس وقاراحمد باجوہ،سینئر نائب صدربرطانیہ ناصر ملک، جنرل سیکرٹری برطانیہ چوہدری نویداکبر،صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل اورسیّدجرارنے کہا ہے کہ عالمی برادری کی مذمت کے باوجود بھارتی بربریت،فسطائیت اورڈھٹائی میں کوئی فرق نہیں آیا۔بھارت نے دنیا کے مختلف حکمرانوں کے بیانات کوکسی قسم کی اہمیت نہیں دی،اب زوردار ایکشن سے بھرپور اقدامات ناگزیر ہیں۔ محصوراورمجبورکشمیری دوماہ سے کسی مسیحااور نجات دہندہ کے منتظر ہیں،عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اقبال سندھو،وقاراحمدباجوہ،سرفرازخان نیازی اورمحمدجمیل گوندل نے مزید کہا ہے کہ کیا دنیا بھرمیں ایساکوئی ملک یاادارہ نہیں جوکشمیریوں کی بیڑیاں توڑدے اوردریندرمودی کی توپوں کارخ کشمیریوں کی طرف سے انتہاپسندہندوؤں کی طرف موڑدے۔ہم دوسروں کی طرح کشمیریوں کوبھی آزاد زندگی گزارتے ہوئے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیرکوآزادی کیلئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں بچوں اورعورتوں سمیت قیدکردیا گیا۔ کشمیر ی بچوں کے ہاتھوں سے قلم اورکتابیں چھین کرمودی دنیاکوکیاپیغام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں مختلف عالمی شخصیات کی طرف سے کشمیر بحران پراظہار تشویش کے باوجود بھارت جموں وکشمیر میں پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی پیدا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنے گھروں میں محصوراورادویات سمیت بنیادی ضروریات سے محروم کشمیریوں کاصبروتحمل اوران کی استقامت قابل داد ہے،نریندرمودی کشمیریوں کے پیمانہ صبر لبریزہونے کاانتظار نہ کرے۔کیا دنیا کے آزادافراد کویرغمال کشمیریوں سے کوئی ہمدردی نہیں،سات دہائیوں بعد بھی بھارت کی انتہاپسند ہندوقیادت کاکشمیریوں کی آزادی سلب رکھناناقابل برادشت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے آشیربادسے بھارت نے کشمیریوں کوتختہ مشق بنایا ہوا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے