۔،۔ فرینکفرٹ۔ کُردوں نے ہزاروں کی تعداد میں ترک فوجی کاروائی کے خلاف ریلی نکالی۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ نذر حسین۔ شام میں کُردوں کے خلاف ترک فوجی کاروائی کے تیسرے روز بھی گھمسان کی جھڑپ جاری ہے جس کی وجہ سے آج ہزاروں کی تعداد میں کُردوں نے فرینکفرٹ میں ریلی نکالی ریلی فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے سٹیشن سے نکالی گئی اور اس کا اختتام فرینکفرٹ کے شاپنگ سنٹر پر کیا گیا، مظاہرین نے کُردوں پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ترکی سے آزادی کا مطالبہ بھی کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترکی سے آزادی چاہیئے ہمیں ہمارا ملک کُردستان دیا جائے اور ارسلان کو رہاکیا جائے اس کے ساتھ ساتھ ہمارے سیاسی قیدیوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔،شام میں کردوں کی نسل کشی ختم کی جائے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے