۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یورپین یونین کی کاروباری برادری کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ 12اور 13اکتوبر 2019کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل InterContinental Frankfurtمیں یورپین یونین کی کاروباری برادری کے لئے 2 انتہائی اہم کاروباری پروگراموں کا انعقاد کیا گیا،جس کا سہرا یقیناََ محمد شہزاد ضیاء اور محمد احمد کو پہنایا جاتا ہے ، محمد شہزاد ضیا Mohammad Shahzad Ziaء پچھلے چند مہینوں سے جرمنی کے چکر لگاتے نظر آتے رہے ہیں مشورے بھی کرتے رہے ہیں اُسی کے نتیجہ میں 12اور13اکتوبر 2019پاکستانی اور یورپین یونین کی کاروباری کانفرنس کا انعقاد ہوا،مائیک کو سنبھالتے ہوئے طالبہ صالح ضیا نے سمٹ کا افتتاح پاکستانی ترانہ سے کیا، بعد ازاں جرمن ترانہ اور آخر میں یورپین ترانہ سنایا گیا،ایکسپو 2019۔EXPOاور سمٹ کے منتظم محمد شہزاد ضیاء نے پاکستان اور یورپین یونین کے کاروباری اور سرمایہ کاری سمٹ 2019کے معزز مندوبین کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سربراہی اجلاس پاکستان اور یورپین یونین کے شرکاء کو ایک موقع فراہم کرے گا تا کہ وہ متعلقہ مواقع کے مابین کاروبار کے بارے میں بہتر تفہیم کو فروغ دے سکے،یہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین نیٹ ورکنگ کو بھی آسان بنائے تا کہ وہ کاروبار سے بزنس میٹنگ تک کا انتظام کر سکیں اور مشترکہ تجارتی منصوبوں اور سرمایہ کاری سمیت تمام کاروباری مواقع تلاش کر سکیں۔پاکستان ایک ترقی پذیز معیشت رکھتا ہے جو اطمینان بخش ہے پاکستان یورپی یونین کے ممالک کو بہت سارے مواقع پیش کر سکتا ہے یہ ایسی منڈی ہے جس میں 200 سے زائد کی آبادی ہے،درمیانی آمدنی والے گروپ کی بڑھتی ہوئی تعداد جسمیں نوجوانوں کی 65فی صد آبادی سے بھی زیادہ ہے جس میں طلب اور رسد کا بہت بڑا فرق ہے۔ ہماری سوچ مثبت ہے ہماری دو دن کی تقریب باہمی تعاون اور شراکت کے مختلف امکانات کو اجاگر کرے گی، مختلف سٹیک ہولڈز بعد میں میٹنگ کرنا چاہیں تو ہم ان کی سہولت کے لئے موجود ہیں،خصوصی خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائی۔پارلیمنٹری سیکریٹری برائے سمندر پار پاکستانی اور ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ حکومت پاکستان مس جاویریہ ظفر آہیر Ms.Javaria Zafar Aheer کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کاروباری شراکت داری کو تیز کرنے میں پاکستان کو نمایاں کردار ادا کرنا چاہیئے، ہنس یورگن زاہورکا Hans Jurgen Zahorka ایڈیٹر ان چیف جو یورپی یونین کے غیر ملکی معاملات پر جریدہ لکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کاروباری تعلقات کو فروخ دینے کے لئے مزید گہرا کام کرنے کی ضرورت ہے میرے خیال میں پچھلے بیس سالوں سے کسی بات کو یقینی نہیں ینایا گیا۔-ڈپٹی لارڈ میئر فرینکفرٹ اور چیئرمین مورگن اسٹینلی بینک -Dr Lutz Raettig-ڈاکٹر لُٹس رائیٹگ کا کہنا تھا کہ جرمنی کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے مراعات پیش کرتا ہے جس پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ پاکستان کے پاس بہت سے مواقع موجود ہیں اگر وہ اس پر کام کرے تو ہماری مارکیٹ کاروبار کے لئیے کھلی ہے ہم پاکستان کے انوسٹرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیع دیں گے۔ اس کے بعد کافی پیتے ہوئے گپ شپ ہوتی رہی۔ پاکستانی یورپین کانفرنس کے بعد۔ EXPO 2019 کا افتتاح Senator Faisal Javed Khan اور Deputy Lord Mayor Frankfurt and chairman Moregan Stanley Bank Dr.Lutz Raettig نے سرخ ربن کاٹ کر پراپرٹی شو کا افتتاح کیا بعد ازاں پراپرٹی ڈیلز کو بہترین کار کردگی پر ایوارڈ دیئے گئے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے