-,- فلک شیرچیمہ ا نٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے سیکرٹری اطلاعات مقرر-,-
ابھی انسانیت کیلئے بہت کام کر ناہے،دنیا تعصب اورتشدد کی متحمل نہیں ہوسکتی: چوہدری فلک شیرچیمہ

لندن ( ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدروقاراحمدباجوہ خان نے چوہدری فلک شیرچیمہ کوان کی فلاح انسانیت کیلئے گرانقدرخدمات اوران کی طرف سے ہرمرحلے میں انسا نی اقدار کی پاسداری کو دیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کاسیکرٹری اطلاعات اورسیکرٹری سوشل میڈیا مقررکیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے منافرت اورتعصبات پرکاری ضرب لگانے، فرانس میں مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پرچوہدری فلک شیرچیمہ کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے سیکرٹری اطلاعات کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل دونوں نے اس منصب کیلئے چوہدری فلک شیرچیمہ کوموزوں اوراہل انتخاب قرارد یااوران کی تقرری کے متفقہ فیصلے کوسراہا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے چوہدری فلک شیرچیمہ کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری فلک شیرچیمہ نے کہا ہے کہ ابھی انسانیت کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،دنیا تعصب اورتشدد کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عہدحاضر میں بھی انسان بے سبب ایک دوسرے سے حسد اور نفرت کرتے ہیں،انسانیت ایک دوسرے سے محبت اورباہمی احترام کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے حقوق کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے اس دنیا کوجنت بناسکتے ہیں۔دنیا میں موجودوسائل انسانوں کیلئے کافی ہیں اسلئے ایک دوسرے کے وسائل ہڑپ کرنے کیلئے انسانوں کاخون بہاناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت پرعالمی ضمیر کی مسلسل اورمجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔مقتدرقوتوں میں دم ہے توبھارت کوکشمیریوں کی نسل کشی سے روکنے اورکرفیوختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بچے تعلیمی وتفریحی سرگرمیوں اورطبی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔دنیا بھر میں معمولی مفادات کیلئے انسانوں کے بنیادی حقوق روندے جبکہ ان کی راہوں میں نفرت کے کانٹے بچھائے جارہے ہیں،کسی شرپسند انسان کوامن اورانسانیت پرحملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں سمیت انسانوں کے بنیادی حقوق اورمذہبی آزادی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دنیا کی ہرقوم اپنے اپنے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکرے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے