۔،۔ برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا شاندار استقبال۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ William, Duke of Cambridgeاور ان کی اہلیہ Catherine, Duchess of Cambridgeپاکستان5 روزہ دورے پر آج اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچ چکے ہیں، اُن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔ پاکستانی روائیتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے جس پر شاہی جوڑے نے بچوں سے پیار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔دورہ پاکستان کے دوران شاہی جوڑا شمالی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا۔شاہی جوڑا مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے