۔،۔قومی چوروں کی آزادی کیلئے آزادی مارچ ناکام ہوگا:سرفرازنیازی۔،۔
کسی عادی چورکے سواکوئی چوروں کی وکالت اوران کیلئے سہولت کاری نہیں کرسکتا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ ماہ اکتوبرمیں قومی چوروں کی آزادی کیلئے آزادی مارچ بری طرح ناکام اوراس کاماسٹرمائنڈ بدنام ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن کی پارٹیاں اپنی اپنی سیاست بچانے کیلئے معیشت کی بربادی کے درپے کیوں ہیں۔کسی عادی چورکے سواکوئی چوروں کی وکالت اوران کیلئے سہولت کاری نہیں کرسکتا۔اگرخدانخواستہ چور آزاد ہوگئے تو عوام غلام بن جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کاکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔بھا رتی فسطائیت کیخلاف دنیا بھر میں باشعور افراداورطبقات سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندبھارت کامستقبل تاریک جبکہ کشمیریوں کامستقبل روشن ہے۔دنیا کے ہرباضمیر انسان معتوب ومغلوب اورمظلوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرہم متحدہوں تو ہزارمودی اوراس کے اتحاد ی ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی رسی کومضبوطی سے تھامنا اوراپنی صفوں میں میرجعفر کی باقیات کوتلاش کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیشک کلمہ توحید کی بنیادپرمعرض وجود میں آیااسلئے قیامت تک قائم اورشادآباد رہے گا۔قوموں کی زندگی میں نشیب وفرازآیاکرتے ہیں،ہمیں استقامت اورصبروتحمل کادامن اپنے ہاتھوں سے نہیں چھوڑنا۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے ہمیں قیام پاکستان والے جذبوں کی ضرورت ہے۔ جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جودشمن کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک نام نہادآئینی ترمیم سے جموں وکشمیر کی فطری وخصوصی حیثیت تبدیل اوراس کی اہمیت میں کمی نہیں کرسکتا۔کشمیریوں اورپاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دشمن ان کے وجود پرزخم لگاتا ہے توہم بھی درد محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر آزادی کشمیر کیلئے اپنا کرداراداکرے۔ پاکستان کے نوجوان بیٹے اوربیٹیاں مادروطن اورآزادی کی قدرکریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مملکت خدادادہمیں ہمارے باپ داداکی انتھک جدوجہد اور گرانقدرقربانیوں کے بعد نصیب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوکسی مرحلے پر تنہا چھوڑا ہے اورنہ آئندہ انہیں بے یارومددگار چھوڑیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے