۔،۔ قابض بھارتی افواج کا اننت ناگ میں آپریشن،گھر گھر کی تلاشی۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)کے علاقہ پازل پورہ میں آپریشن کیا، چادر و چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر کی تلاشی لی گئی، آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد عسکریت پسند قرار دے کر سر عام اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر شہید کر دیا، اس سے بڑی ظلم و زیادتی کیا ہو سکتی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے