۔،۔شہزادی کیٹ کو دورہ چترال کے دوران مور کے پروں سے سجی ٹوپی پہنائی گئی۔،۔

شان پاکستان چترال۔ برطانوی شہزادہ ولیمWilliam, Duke of Cambridge اور شہزادی کیٹ مڈلٹن Catherine, Duchess of Cambridge نے پاکستان دورے کے تیسرے روز خیبر پختونخواہ کے علاقہ چترال کا وزٹ کیا، رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہلیم اور ان کی اہلیہ نے چترال کے مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں ان کے آنے کی خوشی میں خصوصی ثقافتی شو سجایا گیا جس میں دونوں نے شرکت کی، شہزادی نے اپنی ساس ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی تھی۔1991 میں شہزادی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔برطانوی شاہی جوڑا پیر کو پاکستان پہنچا ہے اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوگا۔ شاہی مہمان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے