۔،۔ فرینکفرٹ ایکن ہائیم جوا خانہ میں رات 01:30 Uhr چاقو سے حملہ۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ ایکن ہائیم۔ رپورٹ کے مطابق رات 01:30 Uhr ایکن ہائیم کے ایک شپیل ہالے( جوا خانہ) ایک36 سالہ مشتبہ شخص داخل ہوا، داخلہ سے پہلے ولازم نے جب شناخت مانگی جس پر آنے والے نے جارہانہ انداز اختیار کر لیا، اس کے بعد اس نے ملازم کو پیسے تبدیل کرنے کے لئے کہا ملازم کے انکار پر اُس نے منہہ پر مکا رسید کر دیا، ملزم نے فوراََ چاقو نکال لیا اور اس کو مارنے کی دھمکیاں دینے لگا ملازم اپنے آپ کو بچاتا رہا وہاں موجود کسی کسٹومر نے اسی دوران پولیس کو ٹیلیفون کر دیا تھا،پولیس کے آنے پر پولیس کو بھی دھمکیاں دی گئیں گرفتاری کے خلاف کافی مزاحمت کی بل آخر پولیس نے اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے