مدینہ منورہ کے نواحی گاوُں الاخل کے قریب حادثہ۔35شہید 4 زخمی۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب الاخل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں بس اور ٹرک کا تصادم جس کے نتیجہ میں 35غیر ملکی جو عمرہ کی نیت سے آئے ہوئے تھے شہید ہوگئے جبکہ چار افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گاوُں الاخل Al Akhal کے قریب حجرہ روڈ پر ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے فوراََ بعد بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، بس میں 39 افراد سوار تھے جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے بتایا جاتا ہے وہ زیارتوں کے بعد مدینہ جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ادادی ٹیمیں فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گئے لاشوں اور زخمیوں کو الحمنا اسپتال منتقل کیا گیا۔سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے