۔،۔ بنگلہ دیش میں غیر مسلم کے فیس بُک پر گستاخانہ مواد پرسٹ کرنے پرہزاروں افراد سراپا احتجاج۔،۔

شان پاکستان بنگلہ دیش ڈھاکہ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں غیر مسلم فرد نے فیس بُک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کر دیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا،پولیس ترجمان کے مطابق غیر ملکی شخص کو گذشتہ روز پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں سے بعض مشتعل افراد نے ملزم کی حوالگی کے لیے پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 4 مظاہرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں 2016 میں بھی فیس بک پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ایک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جب کہ 2012 میں بھی ایسی ہی صورت حال درپیش ہوگئی تھی جس پر بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے