۔،۔ سول پولیس نے فرینکفرٹ کے مرکزی ٹرین سٹیشن پر منشیات فروخت کرنے والوں کی تلاشی لی۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کی سول پولیس نے جب منشیات کا سودا کرنے والیکی تلاشی لینا چاہی تو اس نے سخت مذمت کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ شام 18:00 Uhrبجے موزل سٹریٹ Mosel strasseپر ریجنل ڈیپارٹمنٹ اور انویسٹی گیشن یونٹ Special investigation drugs unitسویلین پولیس افسران جو منشیات فروخت کرنے والے 43 سالہ شخص کو منشیات فروخت کرتے ہوئے دیکھنے پر تلاشی لینی چاہی تو 43 سالہ شخصنے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس افسران پر مکوں کی بارش کر دی ایک پولیس افسر کی چمڑے کی جیکٹ کو پھاڑ ڈالا بالآخر تین پولیس والوں نے بڑی مشکل سے ڈیلر پر قابو پا کر گرفتار کر لیا اس دوران رپورٹ کے مطابق دو پولیس افسران کو معمولی زخم بھی آئے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے