۔،۔محمدعامرقریشی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے نائب صدرنامزد۔،۔
مہذب انسانوں میں حیوانوں سے زیادہ عدم برداشت ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ محمدعامرقریشی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے باہمی مشاورت سے فرانس کی ہردلعزیز سیاسی وسماجی شخصیت محمدعامرقریش کی انسانیت اور انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے کمٹمنٹ کودیکھتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کانائب صدر مقرر کیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمدباجوہ نے فرانس میں اوورسیزپاکستانیوں سمیت تارکین وطن کے حقوق کی پامالی کیخلاف آوازاٹھانے،ان کی بہتر زندگی میں راہیں ہموارکرنے، پسے ہوئے طبقات کی بحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی یقینی کیلئے محمدعامرقریشی کانام نائب صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے اس عہدہ کیلئے محمدعامرقریشی کو بہترین شخصیت قراردیتے ہوئے ان کے نام کی بھرپور تائید کی اوران کی تقرری کوسراہا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے محمدعامرقریشی کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے نامزدجنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ انسانیت نفرت اورنفاق کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ایک دوسرے کے حقوق کااحترام ابن آدم کی میراث ہے۔انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا کے انسانوں میں جنگل کے حیوانوں سے زیادہ مخاصمت، عدم برداشت اورمنتقم مزاجی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔حیوان شوق پوراکرنے کیلئے نہیں بلکہ صرف بھوک مٹانے کیلئے دوسرے حیوان کاشکار کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے حضرت انسان کسی جواز اورضرورت کے بغیر ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرانسان ایک دوسرے کیلئے دشمنیاں اورشواریاں نہیں بلکہ آسانیاں پیداکریں تویہ ہم اس دنیا کوانسانیت کیلئے بہشت بناسکتے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے