۔،۔ کینیڈین شہر مونٹریال میں ہزاروں افراد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی۔،۔

شان پاکستان کینیڈا مونٹریال۔ آج کینیڈا Kanadaکے شہر مونٹریال Montrealمیں ہزاروں افراد کا مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، لاکھوں لوگوں نے دیکھا کہ مونٹریال میں کشمیر کا جھنڈہ اُٹھائے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اُٹھائے سڑکوں پر بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔سفاک اور بے رحم مودی بربریت اور سنگ دلی کی ساری حدیں پار کرچکی ہے۔ وقت آگیا ہے دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے کر ان اقدامات کو روکے۔مظاہرین کے مطابق مودی کے سر پر خون سوار ہے اور وہ مقبوضہ وادی میں اپنی ریاستی غنڈا گردی اور طاقت کا بدترین اظہار کررہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے