۔،۔کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی 74جاں بحق۔،۔

شان پاکستان لاہور۔ کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا رپورٹ کے مطابق زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو سالانہ اجتماع میں شرکت کے لۂ ان کے مرکز رائیونڈ جا رہے تھے۔آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 74 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئرکنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے، متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر آگ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ حادثے کا شکار اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیر حسین اینڈ جماعت کے نام سے بک کی گئی تھیں۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی آپریشن کیا گیا جس میں پاک فوج کے دستے بھی شریک تھے جبکہ خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے