۔،۔جرمنی بینکوں کے شہر فرینکفرٹ میں کامیاب عظیم الشان میلاد النبی جلوس کا اہتمام۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ادارہ پاک دارالسلام ریڈر والڈ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی مسجد سے روانہ ہوئی جیسے ہی ریلی نکلی فضاء نعروں سے گونج اُٹھی، ریلی کی حفاظت کے لئے تین موٹر کائیکل سوار اور 2 پولیس کی گاڑیاں تھیں ریلی کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے ریلی میں چھوٹے چھوٹے بچے شامل تھے خواتین نے بھی بھرپور حصّہ لیا، ریلی درود و سلام پڑھتے ہوئے اور نعت رسول پڑھتے ہوئے آگے بڑھتی رہی خوش قسمتی سے آسمان پر جھومتے بادل بھی شاید نظارہ دیکھتے ہوئے برسنا بھول گئے تھے ایسے یہ ریلی تقریباََ ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے مسجد میں واپس آئی خطیب مسجد پاک دارالسلام محمد صدیق پتھروی نے تمام علماء سے دُعا کی درخواست کی ایسے آج کے مبارک دن مسجد کے نئے زیر تعمیر حال کی رونمائی بھی کی گئی ، ریلی میں شامل تمام دوست و احباب کو گرم گرم چائے اور کھانا پیش کیا گیا۔آج کی رات نبوت و رسالت کے آفتاب و مہتاب، انبیاء مرسلین کے تاجدار، مجسم رحمت، شافع محشر، نور مجسم فخر دو عالم، سید ابرار شاہِ دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ رنگ و بو کے فتنے مٹانے والے،عورت کا وقار بحال کرنے والے، متحارب قبیلوں کے سینوں میں صدیوں سے بھڑکنے والی آتش انتقام کو بجھانے والے، یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنے والے کی آمد پر خوشی سے بے قابو عاشقان رسول نے فرینکفرٹ میں ریلی نکالی، جرمن قوم حیران و پریشان تھی کے اللہ اکبر کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، پوچھنے پر ان کو بتایا گیا کہ آج ہمارے پیارے نبی آخر و زمان ختم رسل کی پیدائش کا دن ہے، یورپین کمیونٹی کو جب بتایا گیا کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں تو وہ یہ سن کر خوش ہوئے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کو ہم نے خود دعوت دی ہے، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو پاکستان نے نہیں بلکہ خود یورپ والوں نے پروان چڑھایا ہے،

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے