۔،۔ عوامی حکومت کوقومی چوروں سے کوئی خطرہ نہیں: سرفرازنیازی۔،۔
دھرنے والے اسلام آباد کی شاہراہوں سے دھول چاٹ کرواپس پلٹ جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ عوامی حکومت کوقومی چوروں سے کوئی خطرہ نہیں۔عوام اپنے مینڈیٹ کاپہرہ دیں گے،دھرنے والے اسلام آباد کی شاہراہوں سے دھول چاٹ کرواپس پلٹ جائیں گے۔ہمارے پاس ورثہ میں ملے قومی بحرانوں سے نجات کیلئے دوررس قومی” ایجنڈا” جبکہ تشدد پسند اپوزیشن کے پاس” ڈنڈا” ہے۔ہم اپنے قومی ایجنڈے سے ملک میں دھونس اورڈنڈے کی سیاست کوناکام بنادیں گے۔نام نہاد آزادی مارچ کے دباؤ پرزندانوں میں قیدکسی قومی چورکی ”آزادی” خارج ازامکان ہے۔ منتشراپوزیشن کی مایوس قیادت عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے” ڈینگ” اورجمہوری نظام کو”ڈانگ” مارنے کے سواکچھ نہیں کرسکتی۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکومت کے عوام دوست قومی ایجنڈے سے خوفزدہ اپوزیشن کا ڈنڈے اٹھانا اورمنتخب حکومت کوڈرانادھمکاناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے نام پرچندہ بٹورنے اورپاکستان میں عدم استحکام پیداکرنیوالے کرداروں کی ڈوریاں ایل اوسی کے اس پار ہیں۔وفاق میں عوام کی منتخب اورمحبوب حکومت ڈنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنے قومی ایجنڈے کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیجان پیداکرنے کیلئے خاردار ڈنڈے لہرانے والی نادان اپوزیشن نے” ایف اے ٹی ایف” کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کیلئے دشواریاں پیداکردیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے