۔،۔ سوئٹزرلینڈ باصل میں درُد و سلام کی گونج میں محفل میلاد مصطفیﷺ۔،۔

شان پاکستان سوئٹزرلینڈ۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں ہر سال کی طرح شاندار محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت سید جعفر علی شاہ نے کی تمام خواتین و حضرات کی زیان پر درود شریف کا ورد تھا اور پروگرام کے دوران آقا ﷺ پر درود کا نذانہ پیش کرتے رہے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاع سے احمد طحہ نے کیا نعت کے نذرانے محمد رافع،رازیہ سید زین جیلانی، خالد پنی، محمد نصیر،طحہ ندیم، وسیم، صیرب، عزیز خان،زائنہ، مفتی محمد اجمل نے پیش کئے، ممتار مذہبی اسکالر صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب ﷺ کو نور سے پیدا فرمایااور پھر یہ نور حضرت آدم میں منتقل کیا گیا اس کے بعد نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا حضرت عبد اللہ میں منتقل ہوا اور اس طرح ہمارے آقا ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے اور اس کائنات میں نور ہی نور پھیل گیا۔سید سیماب حید رشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا کی سیرت کے مطابق ہمیں اپنی زندگی گزارنی چاہیئے مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنا ہے اور وہ جب ہی ممکن ہے کہ ہم اپنی اولادوں میں عشق مصطفی پیدا کریں اور اس طرح کی محفلیں منعقد کریں کہ ہمارے بچے ایسی محفلوں میں آئیں اور میلاد کی اہمیت اور حضور اکرمﷺ کی آمد کے مقصد کو پہچان سکیں و ذوالقرنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرمﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو اجاگر کیئے،سید جعفر علی شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے لوگوں کے ایمان کو تازگی بخشی عاشقان رسول ﷺ کی آنکھیں اشکبار تھیں آخر میں سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی اور مہمانوں کی تواضع لنگر مصطفی سے کی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے