۔،۔ سیہوفر ملک بھر میں سرحدوں پر دوبارہ چیکنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ وفاقی وزیر داخلہ جرمنی ہورسٹ سیہوفر Horst Seehoferنے اعلان کیا ہے کہ وہ جرمنی کی سرحدوں پر نام نہاد کنٹرول کو بڑھانا چاہتے ہیں، CSU-Politiker.Horst Seehofer  کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی سلامتی سرحدوں سے شروع ہوتی ہے، ان کی مراد یورپی یونین میں غیر ممالک سے آنے والے تارکین وطن جو یورپ میں غیر قانونی طریقہ سے آنا چاہتے ہیں اور خصوصاََ وہ افراد جو ملک سے ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں اگر وہ غیر قانونی طریقہ سے دوبارہ جرمنی آنے کی کوشش کریں گے تو ان کے لئے باڈر پر ہی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ باڈر پولیس بغیر کسی خاص وجہ یا شبہ کے بھی کنٹرول(تلاشی) کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ Horst Seehofer نے ایک بیان میں کہا ہے آسٹریا میں بارڈر کنٹرول کے نئے انتظامات کے علاوہ میں نے جرمن وفاقی پولیس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ تمام داخلی سرحدوں پر کنٹرول جاری رکھے تا کہ غیر قانونی افراد سرحدیں پار نہ کر سکیں۔ جرمنی کی سرحد 3700 کلو میٹر ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے