۔،۔ مودی نے ہندوستان کو انسانی حقوق کاقبرستان بنادیا:اقبال سندھو،وقارباجوہ۔،۔
وہ قابل رحم ہیں: جمشید چیمہ،عامرقریشی،فلک شیرچیمہ،ناصر ملک،محمدجمیل گوندل،سرفرازنیازی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو،صدر فرانس وقاراحمد باجوہ، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس محمدعامرقریشی،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیرچیمہ،سینئر نائب صدربرطانیہ ناصر ملک، جنرل سیکرٹری برطانیہ چوہدری نویداکبر،صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل اورسیّدجرارنے کہا ہے کہ مودی نے ہندوستان کو انسانی حقوق کاقبرستان بنادیا۔آٹھ ملین کشمیریوں کوناحق قید ہوئے سنچری ہوگئی،مودی نے جنت نظیر کشمیرکو جہنم سے بدتر بنادیا۔جموں وکشمیرمیں نوجوانوں کی زندگی اوربیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔یرغمال کشمیریوں کی حالت زارقابل رحم ہے مگراس کے باوجودان کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہیں۔انتہاپسندمودی نے کشمیریوں کو درد کے سواکچھ نہیں دیا،عالمی ضمیر ان کی رہائی اورآزادی کیلئے بھرپو کرداراداکرے۔کشمیری اپنے بیوی بچوں سمیت قیدی ضرورہیں مگروہ بھارت کے بھگت یاغلام ہرگز نہیں۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کاچراغ ان کے خون سے روشن ہے جودنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھاسکتی۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اقبال سندھو،وقاراحمدباجوہ،چوہدری جمشیدچیمہ، محمدعامرقریشی، چوہدری فلک شیرچیمہ،سرفرازخان نیازی اورمحمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ کوئی ہے جوانتہاپسندنریندرمودی کوبیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے اوربھارتی درندوں کوکشمیری بیٹیوں کی عزتیں تارتارکرنے سے روکے۔مقتدرقوتوں کومجرمانہ خاموشی ختم کر تے ہوئے بھارتی بربریت کیخلاف آوازحق بلندکرناہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی مذہب اورمہذب ملک شیرخواربچوں کودودھ اورکمسن طلبہ وطالبات کوتعلیم کے حق سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔جموں وکشمیرمیں جومعصوم بچے پچھلے سوروز سے اپنے اپنے گھروں میں یرغمال ہیں ان کاقصور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرمہذب ملک کو کشمیریوں کی حالت زارکااندازہ لگانے کیلئے کشمیرمیں اپنے اپنے مندوب بھجواناہوں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے