۔،۔شامی شہر الباب میں کار بم دھماکہ 14 ہلاک 33 زخمی۔،۔

شان پاکستان ترکی الباب۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام الباب کی مارکیٹ کے قریب بس اسٹینڈ پر کھڑی کار میں اچانک دھماکہ ہوا جس کی بنا پر 14 افراد ہلاک جبکہ 33 سے زائد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے افراد میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ترکی کی حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل تھے، تاہم کسی شدت پسند گروہ کی جانب سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے