۔،۔ روس سے جدید ترین ڈیفینس سسٹم ایس۔400 گھر میں سجانے کے لئے نہیں لئے۔اسمائیل۔،۔

شان پاکستان ترکی انقرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی صنعت کے چیئر مین اسمائیل دیمر ismael deemar نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این CNNسے بات کرتے ہوئے کہا خبردارہمارے ملک نے اتنا جدید اور مہنگا دفاعی میزائیل سسٹم کھیل تماشے یا شغل میلے کے لئے نہیں خریدا بلکہ استعمال کرنے کے لئے خریدا ہے ترکی اس سسٹم کو اپنے دفاعی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے میزائیل سسٹم خریدنے پر امریکا کو ناراض نہیں ہونا چاہیئے ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں ہم یہ توازن برقرار رکھیں گے تاہم کسی ایک ملک سے معاہدہ پر دوسرے ملک کو پرانے معاہدے منسوخ نہیں کرنے چاہیئں۔ ادھر صدر طیب اردگان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دو دن بعد واضح طور پر کہا تھا کہ روس سے ایس- 400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی روسی نظام کو اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے لڑاکا پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی۔ترکی اور امریکا کے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے باعث خطے میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے۔ امریکا ترکی کو ایف-35 طیارے کی فراہمی سے انکاری ہے جب کہ ترکی نے بھی روس سے ایس-400 سسٹم کی خریداری روکنے کی امریکی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے