۔،۔ مودی کاسیاسی ایجنڈا رواداری اور انسانیت کیلئے پھندا ہے: وقارباجوہ۔،۔
تشدداورنفرت نے بھارت کودنیا میں تنہا کردیا: جمشید چیمہ،عامرقریشی،فلک شیرچیمہ

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر وقاراحمد باجوہ، جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدر محمدعامرقریشی اورسیکرٹری اطلاعات چوہدری فلک شیرچیمہ نے کہا ہے کہ انتہاپسند نریندر مودی کاسیاسی ایجنڈا رواداری،امن، انسانیت کیلئے پھندا ہے،مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کوانتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ نریندرمودی کے گھمنڈ نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیردیا، بھارت کے سنجیدہ طبقات اس سے بیزار ہیں۔جس وقت تک بھارت کی باگ ڈور مودی کے ہاتھوں میں ہے اس وقت تک اسے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔مودی کئی دہائیوں تک چائے بیچتارہا مگر اب اس نے جنگ کا”چورن” بیچنا شروع کردیا ہے۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقاراحمدباجوہ،چوہدری جمشیدچیمہ، محمدعامرقریشی، چوہدری فلک شیرچیمہ نے مزید کہا کہ مودی نے اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے دانستہ بھارت میں جنون اور انتہاپسندی کوفروغ دیا۔بھارت میں مسلمانوں اورسکھوں سمیت ہر اقلیت کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدارپرست مودی کی جہالت اورحماقت دنیا کوجنگ میں جھونک سکتی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے قیدی پائلٹ ابھی نندن کوآزاد جبکہ مودی سرکار نے بدلے میں آٹھ ملین کشمیریوں کو یرغمال بنالیاہے،ا نہیں مساجدمیں نمازاداکرنے کی بھی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بلیم گیم میں کوئی دم نہیں، دنیا کوسچائی تک رسائی سے نہیں روکاجا سکتا۔پاکستان کوتنہاکرتے کرتے بھارت خودتنہااوررسواہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے باشعورشہری نریندرمودی کے بیانیہ سے ہرگز متفق نہیں ہیں۔ امن کاعلمبردارپاکستان اپنے پڑوسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر بھارت مہم جوئی سے بازنہ آیاتواس کانام ونشان تک مٹادیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے