۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے نیپالی شہریوں کا احتجاج۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ بھارتی قونصل خانہ فرینکفرٹ کے سامنے آج جرمنی میں بسنے والے نیپال کے شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ان کا کہنا تھا کہ نیپال اپنی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرنے دے گا،بھارت نے نیپال کی زمین کالا پانی پر اپنا بیس بنایا ہے جس پر نہ صرف ملک گیر بلکہ پوری دنیا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں نیپال کے باشندوں نے انڈین قونصل خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ان کی یہ ڈیمانڈ تھی کہ انڈیا اپنے ملک واپس جائے پچھلے عرصہ سے دیکھنے میں آیا ہے کہ کالا پانی میں بھارتی فوج تعینات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع علاقہ ے کالا پانی میں ا نڈین فوجی تعینات کئے جا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھی بھارت کی جانب سے ملک کا نیا سرکاری نقشہ جاری کیا گیا ہے جس میں ٭کالا پانی٭کو بھارت کا حصّہ دکھایا گیا ہے نئے نقشے میں فاش غلطی پر نیپالی حکومت نے بھی سخت رد عمل دیا ہے، کالا پانی نیپال کا حصّہ تھا ہے اور رہے گا ہم ایک انچ جگہ پر بھی بھارتی قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے