۔،۔ سابقہ وفاقی صدر رچرڈ وان وائسسیکر کے (59) سالہ یٹے کو قتل کر دیا گیا۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ سابقہ وفاقی صدر رچرڈ وان وائسسیکر Richard von Weizsackerکے (59) سالہ بیٹے فرٹز وان وائسسیکرFritz von Weizsackerکو منگل کی رات 19. November کو برلن کے ایک کلینک میں لیکچر کے دوران 57 سالہ شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا، حملہ کے دوران لیکچر سننے والوں میں ایک پولیس آفیسر بھی موجود تھا جس نے Fritz von Weizsacker کو بچانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکا بلکہ زخمی بھی ہوا قاتل کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اپنا بیان کراتے وقت قاتل کا کہنا تھا کہ Richard von Weizsacker کے اہل خانہ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔ مجرم کا کہنا تھا کہRichard von Weizsacker کیمیکل کمپنی بوہنگر اینگل ہائیم Chemiekonzerns Boehringer Ingelheim کے مینیجنگ ڈائیریکٹر تھے جبکہ انہوں نے ویتنام کی جنگ کے دوران مہلک زہریلے مادے ڈیلور کئے تھے۔ Fritz von Weizsackerایک عظیم انسان دوست ڈاکٹر تھا-

Richard von Weizsacker

Fritz von Weizsacker

Gregor S

.

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے