-,-ناروے میں قرآن مجید کو جلانے کی مذموم کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سید حسنات احمد بخاری-,-
ناروے میں قرآن مجید کو جلانے کی مذموم کوشش، یورپی معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی عکاسی کرتی ہے

برسلز (بیلجیئم) نامور مذہبی اسکالر علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری نے ناروے میں قرآن مجید کو جلانے کی مذموم کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں ایسے انتہاپسند عناصر کو کھلی چھوٹ دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اور یورپی معاشرے میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک کو اپنے معاشرے میں اس طرح کے انتہاپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔ اور بین المذاھب ہم آہنگی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ورنہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں بدامنی کا باعث بنیں گے۔ علامہ صاحب نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کی اس شرمناک کوشش کی سب طبقات کو بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور سب ادیان کے ماننے والوں کو اس درجہ کی انتہا پسندی کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ آئیندہ کوئی اس طرح قابل افسوس واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے