۔،۔ 24نومبر2019بروز اتوار جرمنی کے شہر نورن بَرگ میں محفل میلادﷺ منععقد ہو گی۔،۔

شان پاکستان جرمنی نورن برگ۔ جرمنی کے شہر نورن برگ Nurnbergمیں ایک عظیم الشان محفل میلاد ﷺ بروز اتوار 24نومبر2019 بوقت 15:00 Uhr بجے زیر سرپرستی صوفی اسکالر مفتی ممتاز حسین قادری مرکزی جامع مسجد مدینہ دارالسلام میں منعقد ہو گی۔اس تقریب کے مہمانان خصوصی خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، سید سیماب حیدر شاہ،ممتاز خطیب العصر مفتی ارشاد حسین سعیدی (ڈنمارک) محمد حماد قادری اور یورپ کے مشہور نعت خوان سید جعفر علی شاہ ہوں گے جبکہ نقابت کے فرائض عزیز خان انجام دیں گے۔ حاجی محمد نذیر اور حاجی محمد شہاب دلی مسکراہٹوں کے ساتھ عاشقان رسول ﷺ کا استقبال کریں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے